مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈئین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ برطانوی پارلیمانی نمائندے نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ جرائم میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی عدالت میں حکومت کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق دارالعوام میں ریڈہل کے نمائندے اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے سابق سربراہ کرسپئین بلنٹ نے وزیرخارجہ جمز کلرلی اور وزیراعظم رشی سونک کو خط کے ذریعے اپنے اقدامات سے آگاہ کیا۔
پارلیمانی رکن نے اپنے خط میں حکومت کو غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف مظالم میں شریک ہونے سے خبردار کیا ہے۔
دراین اثناء رونامہ ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ برطانوی حکومت اسرائیلی فضاوں کی نگرانی اور فوجی حمایت کے لئے دو بحری جہازوں کو مشرقی مدیترانہ بھیجے گی۔
مغربی ممالک کی جانب سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون پر عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ فرانسیسی وزیرداخلہ نے اعلی حکومتی عہدیداروں کو حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مظاہروں کے پیش نظر انتظامات کئے جائیں اور مظاہروں کے منتظمین کو بروقت گرفتار کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ